( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. چَھٹی نَہ چِلّا حرام کا پِلّا / مُوا حرامی پِلَّہ

    اگر کوئی بچے کی ولادت پر دعوت نہ دے تو طنزاً کہتے ہیں .
     

  2. چَھٹی نَہ سَتْوانسا اَمِیراُلْاُمَرا کا نوَاسا

    معمولی حیثیت کا ہو کر اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھے تو کہتے ہیں .
     

  3. چَھٹی نَہ سَتوانسا میرا لاڈلا نَواسا

    دینا نہ لینا خاطر داری بہت یعنی خشک محبت جتائی .
     

  4. چَھٹی نَہْلانا

    چھٹی نہانا (رک) کا تعدیہ.
     

  5. چِھٹّی

    ذرا سی چھین٘ٹ یا دھبّہ ؛ دَاغ ، چھین٘ٹا.
     

  6. چُھٹّی

    ۱. رک : چھوٹی .
    ۲. چھوٹے چھوٹے لطیفے اور چٹکلے جو نقال کہتے ہیں (عموماً جمع میں مستعمل)
     

  7. چُھٹّی

    ۱. تعطیل ، تعطیل کا دن ، رخصت ، اجازت ، مدرسہ وغیرہ کے برخاست ہونے پر فرصت کا اعلان ، فرصت.
    ۲. موقوفی ، برطرفی .
    ۳. چھٹکارا ، مخلصی.
     

  8. چُھٹّی اُڑانا

    (مرغ بازی) نوجوان مرغ کو کسی بڑے مرغ سے تھوڑی دیر بھڑا کر لڑنے کی مشق کرانا ، حسب ضرورت دو دو چون٘چیں کرالینا.
     

  9. چُھٹّی پانا

    ۱. فراغت ملنا ، فرصت ہونا .
    ۲. مدرسہ وغیرہ برخاست ہونے پر تعطیل ملنا ، رخصت ملنا.
    ۳. رہائی ملنا ، نجات یا چھٹکارا حاصل ہونا.
     

  10. چُھٹّی پائی

    فرصت ہوئی ، بات ختم ہوئی ؛ چھٹکارا ملا ، نجات حاصل ہوئی ، پیچھا چھوٹا.