( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
دَسْتَک دینا
۱. تالی بجانا ، ( اہلِ خانہ کو اِطّلاع دینے کے لئے ) دروازے پر کھڑے ہوکر تالی بجانا ، کُنڈی بجانا ، دروازے کو کھٹکٹھانا ، تھپتھپانا .
۲.(i) کوئی دعا یا منتر وغیرہ پڑھ کر تالی بجانا .
۲. (ii) حِصار کے لئے کچھ دُعائیں پڑھ کر تالی بجانا .
۳. ( کسی کو متوجہ کر نے یا جگانے کے لئے ) تالی بجانا ؛ پرندوں کو اڑانے کے لئے تالی بجانا .
دَسْتَک زَنی
شور ، چہکار ؛ آواز .
دَسْتَک سَوار
وہ شخص جو کسی کچہری سے قُرقی کا حکم یا پروانہ یا تحصیل وصول کے لئے سواری عموماََ گھوڑے پر جائے تحصیل وغیرہ کا چپڑاسی .
دَسْتَک لَگانا
۱. محصول لگانا .
۲. تالی بجانا .
۳. سَمن کا دروازے پر چسپاں کرنا یا لگانا .
دَسْتَک مارْنا
۱. تالی بجانا .
۲.دروازے پر تالی بجانا یا اسے کٹھکٹھانا .
دَسْتَک ہونا
کھٹکا ہونا ، دروازہ بجانے کی آواز ہونا .
دَسْتکات
پروانہ جات .
دَسْتکار
رک : دست کار ، ہنر مند ، کاریگر .
دَسْتْکاری
۱. رک : دست کاری ، ہنر مندی ، کاریگری .
۲. جرّاحی ، آپریشن .
دَسْتْکاری کَرنا
تزئین کرنا ، آراستہ کرنا .
<
۳۷
۳۸
۳۹
۴۰
۴۱
۴۲
۴۳
۴۴
۴۵
>