( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھر وَر
گھر وغیرہ.
گَھر وِیران کَرْنا
گھر اجاڑنا ، گھر تباہ و برباد کرنا ؛ گھر کے تمام آدمی مار دینا.
گَھر وِیران ہونا
۱. گھر اجڑنا ، گھر تباہ اور برباد ہونا.
۲. بیوی کا مرنا ؛ میاں بیوی میں نا اتفاقی ہونا.
گَھر ہَنسائی
گھر والوں کا مذاق اڑانا ، گھر میں فضیحت ، گھر میں تضحیک.
گَھر ہو آؤ
یہ کام یا معاملہ تمہاری خواہش کے موافق نہیں ہوگا.
گَھر ہونا
۱. نباہ ہونا ، میاں بیوی میں موافقت ہونا ، خانہ داری ہونا.
۲. چھید ہونا ، سوراخ ہونا.
۳. سمائی ہونا ، گنجائش ہونا.
۴. جمنا ، قیام ہونا.
۵. جگہ ہونا ، جا ہونا.
گَھر ہی میں بید مَرے کَیسے
جب انتظام ہوسکتا تھا تو نقصان کیسے ہوا.
گَھر یار کے ، پوت بھتار کے
عیاش آدمی کے متعلق کہتے ہیں جس کی اولاد رنڈیوں کے یہاں ہوتی ہے اور گھر بار کوئی نہیں ہوتا.
گِھر
گِھرنا (رک) سے مشتق ، تراکیب میں مستعمل.
گِھر آنا
اُمنڈ آنا ، چھاجانا ، جھوم کر آنا ، ہجوم کرلینا.
<
۳۷
۳۸
۳۹
۴۰
۴۱
۴۲
۴۳
۴۴
۴۵
>