( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳۹   ۴۰   ۴۱   ۴۲   ۴۳   ۴۴   ۴۵   ۴۶   ۴۷       >
  1. دَسْتِم بَخَیر

    رک : دست بخٰر جو زیادہ مستعمل ہے .
     

  2. دَسْتَنبُو

    ۱. گولی کی شکل کا خوشبوؤں کا مجموعہ جسے سُونگھنے کے لئے ہاتھ میں رکھتے ہیں ، لخلخہ .
    ۲. گُلدستہ .
    ۳. مرزا غالب کان تحریر کردہ مشہور رسالہ .
     

  3. دَسْتْوانَہ

    ۱. آہنی دستا نہ جو کہنی تک لمبا ہوتا اور اکثر تلوار کے قبضے کے ساتھ مِلا ہوا ہوتا ہے .
    ۲. ( منھیاری ) آہنی چُوڑی یا حلقہ جس کے سہارے کان٘چ کی چُوڑی ہاتھ پر چڑھائی جاتی ہے .
    ۳.ہاتھ میں پہننے کا زیور ، کنگن .
     

  4. دَسْتُُور

    ۱. (i) رسم و رواج ، روش ، چلن .
    (ii) عادت ، معمول .
    ۲. طور ، طریقہ ، قاعدہ ، قرینہ .
    ۳. قانون ، ضابطہ .
    ۴. کسی ملک کا بنیادی قانون جس میں دوسری باتوں کے علاوہ طرزِ حکومت ، نیز عدلیہ ،ا نتظامیہ اور مُقَنّنہ کی ہیئت اور اختیارات کی صراحت ہوتی ہے اور صدرِ مملکت کے اختیارات اور عوام کے حقوق و واجبات کا ذکر بھی ہوتا ہے .
    ۵. وزیرِ مدار السہام .
    ۶. پارسیوں کا مذہبی پیشوا جیسے عیسائیوں میں پوپ اور یہودیوں میں اخبار ہوتے ہیں .
    ۷. کمیشن ، فِیس ، حق .
    ۸. موافق ، طرح ، مانند؛ طریقی ، نہج ( عموماََ " کے " کے ساتھ ) .
    ۹. مقعد کی پِچکاری ، حقنہ ، اینیما .
    اف : کرنا .
     

  5. دَسْتُُور اَساسی

    جمہوری حکومت کا بنیادی قانون ؛ سیکولرازم .
     

  6. دَسْتُُور اَعْظَم

    ۱. پارسیوں کا سب سے بڑا مذہبی مقتدا .
    ۲. وزیرِ اعظم .
     

  7. دَسْتُُور الْعَمَل

    ۱. طریقہ کار ، طور ، عمل ، چلن ، دستور .
    ۲. ضابطۂ عمل ، ضابطہ ، قانون ، نیز قواعد و ضوابط کا مجموعہ یا اصولِ کار .
    ۲. آئین ، ضابطۂ عمل ، لاحقۂ عمل .
     

  8. دِسْتُور

     

  9. دَسْتُُور ال٘مُعَظَّم

    رک : دستورِ اعظم .
     

  10. دَسْتُُور باندْھنا

    قاعدہ مقرر کرنا ، معمول بنانا .