فرقان کے رے امر بن تس فعل میں کچھ فرق نے
پاتا ہے دستور العمل ہر یک قوی اخبار کا
نہ کیوں ہو تیرے دستور العمل سے شادماں عالم
کرم کرنا تری عادت ، جفا سے تجھ کو بیزاری
وہ رات بھر اپنی آئندہ صبح کا دستورالعمل تیار کرتا رہتا تھا .
( ۱۹۱۳ ، اردو افسانہ اور افسانہ نگار ، ۳۸ ) .
انجمن ( انجمنۂ پنجاب ) کے اس دستورا لعمل ( یعنی مضامین پر بحث و نظر کا دستور ) سے شرکائے جلسہ کو بحث میں حصہ لینے ... اور صحت مند تنقید کو برداشت کر نے کی تر بیت ملی .
( ۱۹۸۵ ، اردو ادب کی تحریکیں ، ۳۷۰ ) .
سکندر نے یہ نکتے ارسطو سے سن کر دستور العمل اپنا بنایا .
( ۱۸۰۰۳ ، گنج خوبی ، ۱۴۵ ) .
دلی کا آدمی کہیں جاتا تھا تو لوگ سمجھتے تھے گویا پیر زادے آئے بلکہ اس کی نشست و برخاست کو سلیقہ اورامتیاز کا دستورالعمل سمجھتے تھے .
( ۱۸۸۰ ، آبِ حیات ، ۱۲۴ ) .
اس فن میں ا سکی متعدد تصنیفات ہیں جو مدّت تک گویّوں کا دستور العمل رہیں .
( ۱۹۰۷ ، شعر العجم ، ۲ : ۱۶۸ ) .
اس وقت جبکہ اجتماعی طور پر ہم کسی دستور العمل یا نظرئیے کی تائید پر آمادہ نہیں ہیں ، اس وقت جبکہ ...ہمیں چھوٹی چھوٹی منفعتوں کے بجز اور کچھ نظر نہیں آتا .لفظ کا بے اثر اور بے حُر مت ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں .
( ۱۹۸۴ ، ترجمہ : روایت اورفن ، ۲۹ ) .
کمیٹیوں نے ... متعدد قواعد اور دستور العمل بنائے تھے .
( ۱۸۹۸، سرسید ، مکمل مجموعۂ لیکچرز و اسپچز ، ۴۰۷ ) .
دوسرا مشکل سوال حکومت سے نظام ِ حکومت کا جو دستور العمل تم نے جوائنٹ پارلیمینٹری رپورٹ میں پیش کیا ہے کسی اور نوآبادی میں بھی ایسا مزے دار دستور العمل تھا یا ہے ؟
( ۱۹۳۴ ، اودھ پنچ ، لکھنؤ ، ۹ ، ۴۲ : ۱۰ ) .