( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۸۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹       >
  1. اُولالا

    ۱. ابھارنے یا جوش دلانے کی بات.
    ۲. ابھار کی کیفیت ، امنگ ، جوش.
     

  2. اُولالا لگا دینا

    کہہ کہہ کر ابھار دینا ، ( کام کے لیے ) تیار کر دینا
     

  3. اَوََّلانِ اَوََّل

    سب سے اول ، ہر بات سے پہلے ، پہلے پہل.
     

  4. اُولانگ

    ۱. سبزہ زار.
    ۲. ( مرغ بازی ) بد نسلا یا بے میل نسل کا مرغ
     

  5. اُولاہْنا

    رک : الاہنا.
     

  6. اولْتی

    سائبان ، کھپریل یا چھپر کا وہ نچلا کنارہ جہاں سے مین٘ھ کا پانی نیچے گرتا ہے.
     

  7. اولْتی تَلے کا بُھوت سَتّر پُرْکھا کا نام جانے

    رازداری کا فساد کرنا یا خانگی امور سے واقف کا دشمن بننا بہت سی خرابیوں کا ذریعہ بن جاتا ہے
     

  8. اولْتی کا پانی بَڑَیڑی پہنچا

    بات کہاں سے کہاں جا پہنچی ؛ سفلہ صاحب مرتبہ ہوگیا
     

  9. اولْتی کا پانی بَلَینڈے نَہِیں چَڑْھتا

    ۱. کمینہ شرافت کے مرتبے کو نہیں پہن٘چ سکتا ، ناممکن بات وقوع میں نہیں آسکتی.
    ۲. جھوٹ سر سبز نہیں ہوسکتا
     

  10. اولْتی کا پانی مَگْری پَرْ نَہِیں جاتا

    سفلہ اور شریف برابر نہیں ہو سکتے