( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۶۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹       >
  1. باد ْ زَنی کَرنا

    (کسی بات کو) ہوا دینا، (لوگوں کو) اُبھارنا، مشتعل کرنا.
     

  2. باد ْ زَبْر

    ۱. نگینے بنانے کا ایک قسم کا پتھر جو چین کے پہاڑوں میں پایا جاتا ہے اور زرد سفید اور خاکستری رنگ کا ہوتا ہے، دودھ میں ڈالنے سے اگر جم جائے تو اصلی سمجھا جاتا ہے، اس پر بادلوں کا سا عکس پایا جاتا ہے.
    ۲. زہر کا اثر دور کرنے والا پتھر ، یاد زہر، فاد زہر، تریاق.
     

  3. باد َ زُہْرَہ

    ایک جادو ہے کہ صاحب مال پر چور پھون٘ک دیتے ہیں اور وہ اس جادو سے نہایت بے خبر ہوکر سوجاتا ہے.
     

  4. باد ِ سَحَر

    وہ صحت بخش اور خوش گوار ہوا جو صبح کے وقت چلتی ہے .
     

  5. باد ِ سَحَری

    رک: باد سحر.
     

  6. باد ِ سَخْت

    تیز ہوا ، جھکّڑ.
     

  7. باد ِ سُرْخ

    ایک بیماری جو خون کے فساد سے پیدا ہوتی ہے اور اس میں چہرے پر سرخ رنگ کے بڑے بڑے چٹھے پڑ جاتے ہیں اور زیادہ تر چہرے پر ہوتے ہیں.
     

  8. باد ِ سَمُوم

    بھت گرم ہوا، جس سے گزند پہنچے ، لو.
     

  9. باد سَنج

    ۱. بے فائدہ کام کرنے والا، بیہودہ گو، خام طبع
    ۲. شیخی خورا ؛ مغرور
     

  10. باد ْ سَیرْ

    ۱. تیز رفتار گھوڑا.
    ۲. مغرور ، متکبر.