( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۸۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹       >
  1. حِساب سے

    لیکھے ، حسابوں ، نزدیک .
     

  2. حِساب سے باہَر

    بے شمار ، لا انتہا ، بیحد .
     

  3. حِساب غُبار

    گنتی کی ترتیب اور ہندسوں کے استعمال کا طریقہ یا علم .
     

  4. حِساب فَہْمی

    لین دین وغیرہ کے متعلق حساب سمجھنا .
     

  5. حِساب کا دِن

    روز قیامت ، حساب کتاب کا دن ، روز حشر ، روز آخرت .
     

  6. حِساب کِتاب

    ۱. لین دین ، لیکھا جوکھا ، جمع و اصل باقی ، گنتی .
    ۲. قیامت کے دن اچھّے بُرے اعمال کی پڑتال ، محاسبہ .
    ۳. (i) حساب کو تحریر میں لانا، حساب کا اندراج .
    (ii) حساب کا کام ، حساب کا عمل .
    ۴. حساب کا طریقہ ، حساب کا علم .
    ۵. محاسبہ ، حساب کی جانچ پڑتال .
    ۶. میل جول ، ربط ضبط .
    ۷. معاملہ طور طریقہ ، ڈھنگ .
     

  7. حِساب کِتاب بَرابَر ہونا

    کام تمام ہونا ، خاتمہ ہونا .
     

  8. حِساب کَتاب رَکْھنا

    لین دین اور آمد و خرچ کی تفصیل لکھنا .
     

  9. حِساب کَتاب میں رَہْنا

    آمدنی سے زیادہ خرچ نہ کرنا ، حد سے نہ بڑھنا ؛ پس و پیش کرنا .
     

  10. حِساب کَرْنا

    ۱. جوڑنا ، میزان کرنا .
    حساب سمجھنا ، قرضہ ادا کرنا ؛ حساب بے باق کرنا .
    ۳. آمد و خرچ کا حساب مرتّب کرنا .
    ۴. شمار کرنا ، سمجھنا ، خیال کرنا .
    ۵. جان٘چ پڑتال کرنا ، گن کر اندازہ کرنا ، محاسبہ کرنا .
    ۶. محاسبہ کرنا ، حساب پُوچھنا .