۱. لین دین ، لیکھا جوکھا ، جمع و اصل باقی ، گنتی .
مجھے بوجہ عدیم الفرستی اپنا خانگی کاروبار حساب و کتاب دیکھنے کی مہلت نہیں ملتی .
( ۱۸۹۳، نشتر ، ۳ )
۲. قیامت کے دن اچھّے بُرے اعمال کی پڑتال ، محاسبہ .
روز قیامت کے حساب و کتاب سے ڈریں .
( ۱۸۱۰، اخوان الصفا ، ۷۰ )
نیکی بدی کا حساب کتاب ہوکر نیکوں کو جنت میں جگہ دی جائے گی .
( ۱۹۰۶، الحقوق و الفرائض ، ۱: ۱۱ )
یعنی قبروں سے نکل کر اللہ تعالیٰ کے روبرو حساب و کتاب کے واسطے کھڑے کیے جائو گے .
( ۱۹۳۴، ترجمۃ القرآن الحکیم ، محمود الحسن ( حاشیہ شبیر احمد عثمانی ، ۸ )
۳. (i) حساب کو تحریر میں لانا، حساب کا اندراج .
اگر کسی سبب سے تم کو براہ راست مستحقین کو دینا پڑے جس میں حساب کتاب کی ضرورت نہیں .
( ۱۹۳۵، سیرۃ النبی ، ۵ : ۲۷۳ )
گھروں میں حساب کتاب کی ضرورت بھی محسوس ہوئی .
( ۱۹۶۱، تین ہندوستانی زبانیں ، ۳۶ )
(ii) حساب کا کام ، حساب کا عمل .
یہاں ـ ـ ـ حساب کتاب سب کمپیعٹر کے ذریعے ہوتا ہے .
( ۱۹۸۱، اودو پنچ ، ۱ ، ۲: ۶۴ )
۴. حساب کا طریقہ ، حساب کا علم .
آپ ایسی کوشش کریں کہ ان لڑکوں کو کچھ لکھنا پڑھنا اور ضروری کارروائی کے موافق حساب کتاب آجاوے .
( ۱۸۸۳، مکمل مجموعہ لکچرز و اسپیچز ، ۱۸۶ )
اس مستقل کی قیمت تجرباتی مشاہدات اور نظری حساب کتاب سے ـ ـ ـ ارگ سیکنڈ نکلتی ہے .
( ۱۹۷۰، جدید طبیعیات ، ۳۷۶ )
۵. محاسبہ ، حساب کی جانچ پڑتال .
اس سے حساب کتاب کیا جاوے اور اگر کوئی خیانت پاوے تو اس سے روک دیا جاوے .
( ۱۸۶۶، تہذیب الایمان (ترجمہ) ، ۹۳ )
کبھی آکر ہم سے حساب کتاب کیجئے تو حال کھلے کہ ہم صحیح کہتے ہیں یا آپ .
( ۱۹۴۷، فرحت مضامین ۳ : ۳۳ )
۶. میل جول ، ربط ضبط .
( جامع اللغات )
۷. معاملہ طور طریقہ ، ڈھنگ .
وہاں (واں) اک ستم تو یہاں (یاں) ہمہ تن ہے زبانِ شکر
اپنا جدا جہاں سے حساب و کتاب ہے
(۱۸۷۷، انور دہلوی ، د ، ۱۲۱ )
[ حساب + ( و ، حرف عطف ) + کتاب (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .