حساب سمجھانا ، حساب سپرد کرنا ؛ کارگزاری سے آگاہ کرنا .
عرفی و انوری و خقانی
مجکوں دیتے ہیں سب حسابِ سخن
( ۱۷۰۷، ولی ، ک ، ۱۳۳ )
ایک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب
خونِ جگر ودیعتِ مژگاںن، یار تھا
( ۱۸۶۹، غالب ، د ، ۱۵۴ )
جائداد منقولہ اور غیر منقولہ کا اہتمام اس عدالت میں ہو اور مقدمہ پیش ہو ـ ـ ـ حساب دیا جائے .
( ۱۹۰۸، مجموعہ صابطہ دیوانی ، ۱۷۸ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .