( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹       >
  1. مُنہ اوندھا کَر/کے/اَوندھائے

    ۱۔ رنج ، فکر یا خفگی میں من￿ھ لپیٹ کر ، ناراض ہوکر ، اٹواٹی کھٹواٹی لے کر ۔
    ۲۔ نیچے کی طرف من￿ھ لٹکا کر ، سامنے کے حالات سے بے خبر ہوکر (چلنا کے ساتھ مستعمل) ۔
     

  2. مُنہ آجانا/آنا

    ۱۔ زبان اور من￿ھ کے اندر آبلے پڑجانا ، من￿ھ میں زخم ہونا ۔
    ۲۔ طعن و طنز کرنا ، برا بھلا کہنا ، آوازہ کسنا ؛ گستاخ ہونا ، سر ہونا ، مقابل ہونا ، دوبدو ہونا ۔
     

  3. مُنہ آئی بات

    بے ساختہ زبان پر آئی ہوئی بات ، کہی جانے والی بات ؛ (کنایۃً) سچی بات ۔
     

  4. مُنہ آئے جانا

    رک : من￿ھ آنا جو فصیح ہے ۔
     

  5. مُنہ آئِینَہ میں دیکھنا

    اپنی حالت یا حیثیت پر نظر کرنا ، اپنی کم مایگی پر شرمندہ ہونا ۔
     

  6. مُنہ بانا

    من￿ھ کھولنا ، من￿ھ پھاڑنا ۔
    ۲۔ جماہی لینا؛ خجالت کی ہنسی ہنسنا ، اپنی حماقت پر ہنسنا
    ۳۔ کسی کو مہربان اور شفیق پانا؛ موقع دیکھنا
    ۴۔ چل بسنا ، مر جانا ، من￿ھ کے رستے سانس نکل جانا
     

  7. مُنہ باندھ کے بَیٹھنا

    چپ ہو رہنا ، خاموش ہونا ، نہ بولنا
     

  8. مُنہ باندھنا

    ۱۔ جادو ٹونے سے بولنے کی طاقت معطل کر دینا ، ایسا منتر کرنا جس سے زبان نہ چلے یا بولنے کو جی نہ چاہے ، من￿ھ پر مہر لگانا ۔
    ۲۔ (i) ڈھاٹا باندھ دینا جس سے دونوں ہونٹ ملے رہیں اور نہ کھل سکیں (عموماً مرنے کے بعد) ۔
    (ii) کسی چیز (بوتل وغیرہ کا) دہانہ یا سوراخ بند کرنا۔
    ۳۔ خاموش کرنا ، چپ کرنا ، ساکت بنانا
     

  9. مُنہ باندھے بَیٹھنا

    بھوکے بیٹھے رہنا ، فاقے سے ہونا ، کچھ نہ کھانا ۔
     

  10. مُنہ بَخشنا

    طاقت دینا ، کسی قسم کی بات کرنے کی قوت دینا ۔