( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. چادَر کَرنا

    پردہ کے لیے کسی بڑی چادر کو روک بنانا ؛ چادر کی طرح استمعال کرنا .
     

  2. چادَر کی توپ

    شاہی زمانے کی ایک قسم کی توپ جس میں ایک کی بجائے کئی نالیں ہوتی تھیں اور ان کی گولیاں (مشین گن کی طرح) ایک چادر سی بنا دیتی تھیں .
     

  3. چادَر کَھینچنْا

    رک : چادر چڑھانا ؛ چادر بنانا .
     

  4. چادَر ِ گُل

    پھولوں کی چادر جو قبر اور مزارات پر چڑھائی جاتی ہے .
     

  5. چادَر ِ گَنج

    آتش بازی کی چادر ؛ رک : چادر معنی نمبر ۱۱ .
     

  6. چادَر ِ لاجْوَرْد

    آسمان ، سبزہ زار ، چراگاہ .
     

  7. چادَر ِ مَہ

    رک : چادر مہتاب .
     

  8. چادَر ِ مَہْتاب

    چان٘دنی ، چان٘د کا عکس یا روشنی جو زمین پر پڑے .
     

  9. چادَر نُما

    چادر جیسا نظر آنے والا .
     

  10. چادَر ہِلانا

    ۱. امن کا پرچم (سفید جھنڈا) بلند کر کے صلح کی درخواست کرنا ، لڑائی سے انکار کرنا ، جن٘گ یا مقابلے کو روکنے کی درخواست کرنا (مغلوب فوجیں جن٘گ بند کرنے اور ہر شرط پر صلح کر لینے کی علامت کے طور پر ایسا کیا کرتی تھیں ) ، پناہ مان٘گْنا .
    ۲. لوگوں کو کسی غرض سے بلانا ، جمع کرنا .