( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۰ نتائج (۰سیکنڈ )
خُوبک
جانوروں کا ایک مرض جو خصوصاً گھوڑے یا گدھے یا خچر کے جسم میں پیدا ہوتا ہے اور ان ہی سے انسانی جسم میں بھی داخل ہو سکتا ہے.
خُوب کَلا / کَلاں
ایک خودرو نبات بیج جو چھوٹا اور ذرا لمبا او تخم خشخاش کے دالے کے برابر ہوتا ہے اور دوائیوں میں کام آتا ہے، خاکشو، خاکشی، شفترک.
خُوبی
۱. (i) خوبصورتی، حسن، اچھائی، عمدگی.
(ii) بھلائی، بہتری، فلاح.
۲. وصف، خصوصیت، جوہر، گُن.
۳. بڑائی ، شرف ، فوقیت.
۴. معیار.
خُوبی آگِیں
خوبی سے بھرا ہوا، حسین.
خُوبی ء بَخْت
خوش قسمتی، (طنزاً) بدنصیبی، شامت اعمال.
خُوبی بَھرا
بہت اچھا، (طنزاً) نہایت برا.
خُوبی ء تَقْدِیر
رک: خوبی بخت.
خُوبی خَلْطے کی
بدتمیز اور زبان دراز شخص سے اظہار رنجش کے لیے اور دوست سے فرط محبت اور خوش اختلاطی میں کہتے ہیں.
خُوبی دینا
بھلائی کرنا، فائدہ پہنچانا.
خُوبی شُعُور کی
بے تکی بات کوئی کہے تو کہتے ہیں یعنی بہت احمق ہو.
<
۲
۳
۴
۵
۶