( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
دِسا کَرْنا
سفر کی تیّاری کرنا ، سفر پر روانہ ہونا.
دُسّا
۱. ایک قسم کا اُونی گرم کپڑا ، دُھسّا.
۱. ایک قسم کی چادر پشمینہ ، جیسے : کابلی یا کشمیری دُسّا.
دَساتِیر
۱. دستور (رک) کی جمع ، ضوابط و قوانین کے مجموعے ، اُصول و ضوابط کے دفاتر ، آئین کے مجموعے ،آئین ، قوانین .
۲. پارسیوں کی مقدس کتاب جو چودہ صحفوں پر مشتمل ہے اور اُن کے سب سے قدیم پیغمبر سے منسوب ہے.
۳. قاعدہ ، طریقہ.
دُساد
ہندوؤں کی ایک نیچ ذات جو سُوّر پالتی ہے.
دَساسَر / دَساسیر
(ہندو) دس سر والا ؛ مراد ؛ رام چندر کا حریف ، لنکا کا حکمران ، راوَن.
دِساوَر
۱. (i) دوسرے شہر یا ملک سے آیا ہوا تجارتی مال یا وہ مال جو دوسری جگہوں کو بھیجا جائے ، باہر سے آنے والا یا بھیجا جانے والا.
(ii) پردیسی ، اجنبی.
۲. وہ جگہ جہاں تجارتی مال فروخت کرنے (برآمد) کے لیے یا فراط جمع ہو ، منڈی ، تھوک فروشی کا مقام.
۳. غیر ملک یا ممالک.
دِساوَر اُتَرْنا
(تجارت) بیرون ملک سے آنے والے تجارتی مال کی قیمت گھٹ جانا یا طلب میں کمی واقعی ہونا.
دِساوَر آنا
باہر یا تجارتی مال درآمد ہونا ، کسی دوسرے شہر یا ملک سے تجارتی مال کا ملک میں آنا.
دِساوَر باندْھنا
رک : دساور بھرنا.
دِساوَر بَھرْنا
مال کا باہر بھیجنا.
<
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
>