( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۸۴ نتائج (۰سیکنڈ )
دُشْمَن کی نِگاہ جُوتی پَر
۱. دُشمن ہمیشہ ذلیل و خوار رہتا ہے .
۲. دشمن بد خواہ ہوتا ہے .
دُشْمَن کی نِگاہ سے دیکْھنا
گہری تنقیدی نظر سے دیکھنا ، بِلا رو رعایت کے دیکھنا ، حقیقی غیر جانبداری کے ساتھ دیکھنا .
دُشْمَن کت دِل میں جگہ کَرْنے کو ہُنَر چاہیے
دُشمن کو دوست بنانے کے لیے بڑی قابلیت کی ضرورت ہے .
دُشْمَن کے کان بَہْرے
( عور ) خدا نہ کرے ، خدانخواستہ وغیرہ .
دُشْمَن کے ہاتھ سانْپ مَرے کہ دُشْمَن
دو دُشمنوں میں سے جو مرے اچّھا .
دُشْمَن مُدَّعِی
۱. ( عور ) اُس موقع پر مستعمل جہاں کسی عزیز یا محبوب کے متعلق بدشگونی کی گفتگو در پیش ہو ، مترادف : اللہ کرے دُشمن کا یہ حال ہو جائے ، دشمن اس مُصیبت میں بھینس جائے .
۲. بد خواہ ، رقیب ، بَیری ( تاکید کے لیے مستعمل ) .
دُشْمَن نِکَلْنا
دشمن ثابت ہونا .
دُشْمَن نَواز
دشمن سے نیکی کے ساتھ پیش آنے والا .
دُشْمَن نَہ تَواں حَقِیر و بیچارَہ شُمَرْد
دشمن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے ، اس کی طرف سے ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے .
دُشْمَن پِراس
( بان٘ک ) پہلی گھائی چار کی چل کر طمانچہ بائیں کمر باہرہ مارنے کا عمل .
<
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>