( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲       >
  1. گَھر بَیٹھے خِضْر مِلے

    دل کی مراد پانی ، جس کی تلاش تھی مِل گیا.
     

  2. گَھر بَیٹھے کی نَوکْری

    وہ ملازمت جس میں کچھ کام نہ کرنا پڑے ، وہ تنخواہ جو بغیر خدمت کے ملے ، بے فکری کی نوکری ، پنشن ، علوفہ ، وظیفہ.
     

  3. گَھر بَیٹھے مول لینا

    بازار نہ جانا اور گھر کے دروازے پر سودا خرید لینا ؛ مفت کی ذمّہ داری سرلینا
     

  4. گَھر بھائیں بھائیں کَرْنا

    گھر سے خوف آتا ، گھر کا ہیبت ناک و وحشت ناک ہونا
     

  5. گَھر بَھر

    سارا گھر ، گھر کے سارے افراد.
     

  6. گَھر بَھرائی

    نئے گھر میں آباد ہونے اور بسنے کی رسم جو عام طور سے مکان میں آنے سے قبل غریبوں کو کھانا کِھلوا کر ادا کی جاتی ہے ، گھر بھرونی.
     

  7. گَھر بَھر کَر باہَر بَھرے

    (بطور دعا مستعمل) اس قدر دولت کہ گھر میں رکھنے کو جگہ نہ ملے اور وہ باہر رکھی جائے
     

  8. گَھر بَھر کی جان

    سارے گھر کی توجہ مرکز ، گھر میں سب سے پیارا.
     

  9. گَھر داماد

    وہ داماد جو اپنی سسرال میں رہے ، شوہر جو بیوی کے والدین کے گھر رہتا ہو ، سسرال میں رہنے والا مرد.
     

  10. گَھر داماد رَکْھا

    رک : گھر داماد لینا.