( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ بَنوا رَکھو/بَنوالو
اس بات کے قابل تو ہو جاؤ ، امید نہ رکھو ، یہ خیال چھوڑدو ، اس قابل نہیں ہو
مُنہ بَنوانا
لیاقت یا اہلیت وغیرہ پیدا کرنا ، کسی کام کے لائق یا سزاوار ہونا ۔
مُنہ بَنواؤ / بَنوائیے
اس بات کے قابل تو ہوجاؤ ، امید نہ رکھو ، یہ خیال چھوڑدو ، ہوش میں آؤ ۔
مُنہ بولا
۱۔بنایا ہوا ، حقیقی کے خلاف ، جو سگا نہ ہو ۔
۲۔ زبانی ، بے اصل، ظاہری ، اندازے پر مبنی ۔
۳۔ رک : منہ بولتا ۔
مُنہ بولا
منھ بولا بیٹا ، گود لیا ہوا بیٹا ۔
مُنہ بولا بیٹا
بنایا ہوا بیٹا، گود لیا ہوا بیٹا ،لے پالک ، متبنیٰ (حقیقی کے مقابل) ۔
مُنہ بولا بھائی
پگڑی بدل بھائی ، دینی بھائی ، بنایا ہوا بھائی ۔
مُنہ بولتا
(مجازاً) حقیقی ، زندہ (عموماً ثبوت کے ساتھ مستعمل)۔
مُنہ بولتی
۱۔ وہ جس کے دیکھنے سے یہ معلوم ہو کہ بس اب منھ سے بولی (عموما تصویر وغیرہ کے لیے مستعمل) ۔
۲۔ (مجازاً) حقیقی ، سچی ، زندہ ؛ اصلی ، خالص ۔
مُنہ بولتی تَصوِیر
۱۔ ایسی تصویر جس کو دیکھ کر یہ محسوس ہو کہ اب بول پڑے گی ، نہایت عمدہ اور حسین تصویر ۔
۲۔ وہ شخص یا چیز وغیرہ جس کے خال و خد یا نقش و نگار دوسرے سے بالکل یا بہت ملتے ہوں ، نہایت مشابہ تصویر ، ہوبہو عکس ۔
۳۔ (مجازاً) سچی تصویر ، اصلی یا خالص خاکہ ۔
<
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
>