کرتا تھا مہندی سے وہ عالی جناب
بالیقیں ریش مبارک کو خضاب
(نواب عماد الملک ) خضاب کرتے تھے ، آخر زمانے میں ترک کردیا تھا .
( ۱۹۳۵، چند ہم عصر ، ۴۳۰ )
اگر ... ایک ہاتھ پر خضاب کیا ہے یعنی مہندی میں سرخ رنگ کیا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کے قتل پر آمادہ ہوگا
( ۱۸۴۵ ، مجمع الفنون (ترجمہ ) ، ۹ )
ساری میل کچیل پہاڑوں کی ... سروں پر ایسا خضاب کرتی ہے کہ سفید چونڈے کو سیاہ بنا دیتی ہے
( ۱۸۹۰ ، جغرافیۂ طبیعی ، ۱: ۸۱ )