۱۔ ( ہندو صنمیات ) راجا اندر کا روایتی دربار جہاں پریاں ناچتی تھیں۔
-
ہے تعریف جگ میں تو اندر سبا
سودنگ ناچ میں شہ پری خون زیبا
(۱۵۶۴، حسن شوقی ، د ، ۵۳)
اندر سبھا کی سب ہے کہانی سنی ہوئی
دیکھا حضور آپ کا دربار اور کچھ
(۱۸۴۶، مہر ، د ، ۱۸۸)
قدغن ہے یہ مگر کہ لب خشک تر نہ ہو
اندر سبھا میں لال پری کا گزر نہ ہو
(۱۹۴۸، سرود و خروش ، ۴۹)
۲۔ راجا اندر کے دربار کا تمثیلی پریوں کا ناچ وغیرہ جو ڈرامے کے طور پر اسٹیج کیا جاتا ہے۔
-
[ اندر + سبھا (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .