دست آنے لگنا،اسہال شروع ہوجانا ، بہت خوف زدہ ہونا( جس کے نتیجے میں دست آنے لگیں)، حال پتلا ہونا۔
مخالفوں کو لگے سنکھ (سن کے) رشک سیں جلاب
اثر رکھے ہے تری مدح اور ثنا اور ہی
(۱۸۴۱، شاکر جاجی ، د ، ۳۰۰)
بہکے جو ہم مست آگئے سو بار مسجد سے اٹھا
واعظ کو مارے خوف کے کل لگ گیا جلاب سا
( ۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۱۱۱)
لوسن کا چارہ دیا جائے تو انھیں جلاب لگ جاتے ہیں۔
( ۱۹۶۶ ، چارے ، ۴۷۴)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .