سبھوں نے متفق کہا کہ جلد جا کر اسباب اپنا لا چنانچہ لباس خواب کا اور کُتا جہاز میں سوار کِیا .
(۱۷۷۵، نور طرزِ مرصع ، تحسین ، ۲۷۷).
یہ خُوب لاش پر آکر گناہ گار کِیا
کہ آپ تو ہوے پیدل ہمیں سوار کیا
(۱۹۰۳، نظم نِگاریں ، ۲۳).
۲. کسی چیز کا کسی خانے یا کھان٘چے میں بِٹھانا ؛ نَگینہ جڑنا .
حُکم کِیا کہ انگوٹھی بنا کر اس نگ کو اوس میں سوار کردے .
(۱۸۰۳، گنجِ خوبی ، ۶۶).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .