کربَلا کے شہید؛ (کنایۃً) حضرت امام حسین علیہ السلام .
روز رویا کر شہیدِ کربلا کی پیاس پر
جانا ہے اے رشک اک دن ساقئ کوثر کے پاس
(۱۸۶۷، رشک (نوراللغات)).
رونے والا ہوں شہیدِ کربلا کےغم میں میں
کیا دُرِ مقصد نہ دیں گے ساقی کوثر مجھے
(۱۹۰۳، برگ گل (باقیات اقبال ۱۷۷)).
[ شہید + کربلا ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .