آرام ملنا ، سکون و قرار حاصل ہونا ، بے چینی دور ہونا .
کہے ہے گود لے مجھ پاس توں نہیں آتی
شتاب آ مجھے تجھ بن نہ چین آتا ہے.
( ۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۲۸۱ )
وہ رخ کہ دیکھے سے آنکھوں میں جس کے چین آوے
وہ رخ کہ دل عاشق کا ہو جس سے کام روا
( ۱۸۷۹ ، دیوان عیش (آغآن جان دہلوی )، ۵ )
میری نظروں کے سامنے آئے بغیر اسے چین نہیں آتا.
(۱۹۷۷، ابراہیم جلیس ، الٹی قبر ، ۱۷۳ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .