ہاں صاحب گولے انداز کا بہنوئی مددگار ہے اور شاعر کا سالہ بھی جانبدار نہیں .
(۱۸۵۸، غالب کا روزنامچۂ غدر ، ۲۱) .
گولہ اندازوں نے آواز دی جو مجھ سے ہو سکے وہ کر ہم پھاٹک نہیں کھولیں گے .
(۱۹۰۱ ، طلسم نوخیز جمشیدی ، ۲ : ۵۲) .
فصیلوں پر توپے چڑھی ہوئی تھیں ، گولہ اناز تیّار کھڑے تھے .
(۱۹۸۸، لکھنویات ادیب ، ۱۲۳) .
[ گولہ + ف : اناز، انداختن - ڈالنا ، پھین٘کنا ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .