۱. بے بس ، قاصر ، جو کوئی کام کرنے کی قدرت نہ رکھتا ہو.
وہ بے وفا ات عاجز
اس ناں لوڑوں ہوں ہرگز
(۱۵۰۳ ، نوسرہار (اردو ادب ، ۶ ، ۲ : ۵۴))
سو کافور و عنبر و عود و عبیر
جو عاجز ہوئے عارضاں ہور دبیر
(۱۵۶۴ ، حسن شوقی ، د ، ۱۲۶)
معانی ہے عاجز تری خدمتاں میں
نہیں سُدبُد اس کوں توں کر سب تھے آگاہ
(۱۶۱۱ ، قلی قطب شاہ ، ک ، ۲ : ۲۲۰)
تجھ روئی کے منتر کے انگے سب سد سٹے گا کانورو
بسریگا منتر گوڑ سب عاجز بنگالا ہوئے گا
(۱۶۹۷ ، ہاشمی ، د ، ۲۵)
کب پہونچ سکتی ہے اس عاجز کے تئیں دشمن کی چوٹ
خاکساری ہے بگھولے جوں ہمارا دھول کوٹ
(۱۷۱۸ ، دیوانِ آبرو ، ۱۱۳)
ان امور کے سمجھنے میں ان کی عقل عاجز ہے.
(۱۸۹۸ ، سرسید مضامین ، ۴۳)
ٹل نہیں سکتا زباں فریاد کو
مجھ سے عاجز پر ستم ہے ناروا
(۱۹۲۱ ، اکبر ، ک ، ۴ : ۱۰)
میں نے اپنے آپ کو کہیں اتنا عاجز نہیں پایا.
(۱۹۸۵ ، درپن درپن ، ۱۹)
۲. تن٘گ ، پریشان .
عاجز بی بی نے بچّے کو تعویذ کی طرح گلے سے لگایا اور اُس گانو سے سرک گئی.
(۱۸۸۷ ، سخندانِ فارس ، ۲ : ۱۰۵)
۳. مغلوب ، پسپا ، شکست خوردہ.
جب دشمن کو عاجز کر دیا تو اُس پر ستم روا نہیں ہے.
(۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد ، ۲ : ۳۶۵)
اس میں میرزا نوشہ کو عاجز ہونا پڑا تھا.
(۱۹۰۳ ، چراغ دہلی ، ۳۴)
۴. خاکسار ، مسکین ، غریب.
ہمیں ہیں زبوں تر توں ہے کارساز
ہمیں بندے عاجز تو عاجز نواز
(۱۵۶۴ ، حسن شوقی ، د ، ۱۱۱)
رہتا ہوں اے پیارے قدموں تلے تمہارے
جس راہ آوتے ہو عاجز کا وہیں مکاں ہے
(۱۷۱۸ ، دیوانِ آبرو ، ۶۲)
جس جگہ دورِ جام ہوتا ہے
واں یہ عاجز مدام ہوتا ہے
(۱۸۱۰، میر ، ک ، ۳۴۵)
احمد علی - اس عاجز کا یہی نام ہے.
(۱۹۲۴ ، اختری بیگم ، ۱۰۰)
اس عاجز کا ملک کے مستند و معتبر علمأ اور اہلِ نظر سے یہ التماس ہے.
(۱۹۸۸ ، فاران ، کراچی ، جولائی ، ۷)
۵. مایوس ، نا اُمید ؛ تھکا ماندہ
(ماخوذ : مہذب اللغات ؛ فرہنگِ آصفیہ)
۶. کمزور ، ناتواں ، سُست.
عاجز و بے کس و غریب ہوں میں
رحمتِ حق سے بے نصیب ہوں میں
(۱۸۸۷ ، اختر (واجد علی شاہ ) (مہذب اللغات))
وقت نے ان کو عاجز اور ضرورت نے ان کو لاچار اور زمانے نے ان کو مجبور کیا.
(۱۹۱۹، جوہرِ قدامت ، ۱۴۹)
[ ع ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .