۱. بہت گرم ، بھاپ اُٹھتا ہوا ، تَنّا تَنّا ، جلتا ہوان ، تازہ بتازہ گرم کیا ہوا.
چار رکابیاں گرما گرم پلاؤ کی بھری ہوئی رکھی ہیں.
( ۱۸۷۳ ، مطلع العجائب (ترجمہ) ، ۲۷۵ ).
کھانا تو ابھی گرما گرم ہی تھا .
( ۱۹۱۷ ، انشائے بشیر ، ۱۳۸ ).
مچھلی کے پھڑپھڑاتے گرما گرم کباب ، پسندے ، کلیجی کے کباب ... سجے سجائےموجود.
( ۱۹۸۸ ، دبستان لکھنو کے داستانی ادب کا ارتقاء ، ۱۷۱ ).
۲. پُر زور ، پُر جوش ، زور دار.
یہ میرے شعر ہوں کیونکر بھلا نہ گرما گرم
سینکے ہوئے یہ مری آتش جگر کے ہیں
( ۱۸۳۶ ، ریاض البحر ، ۱۳۳ ).
اس زمانے میں اس نئی تحریک پر بڑی گرما گرم بحثیں ہوئیں .
( ۱۹۷۳ ، خطبات عبدالحق ، ۱۱۰ ).
وہ اداریہ ... بھی لکھتے حالاتِ حاضرہ پر ایک دو گرما گرم تازہ ترین نظمیں بھی لکھتے.
( ۱۹۸۹ ، جنہیں میں نے دیکھا ، ۱۲۳ ).
۳. برجستہ ، تڑاق پڑاق.
میں ان سے کمال ناراض ہوں ، آج کچھ طبیعت اچھی نہیں ورنہ گرما گرم جواب جاتا.
( ۱۸۸۱ ، انشائے داغ ، ۴۹ ).
۴. بذلہ سنج ، لطیفہ گع ، خوش طبع.
داغ اک آدمی ہے گرما گرم ؎
خوش بہت ہوں گے جط ملیں گے آپ
( ۱۷۸۷ ، گلزار داغ ، ۷۲ ).
۵. شوخ ، چُلبلا.
کوئی معشوق گرما گرم ایسا کس نے دیکھا ہے
کیا ہے مات پریوں کو بھی تم نے اپنی چھلبل سے
( ۱۸۳۶ ، ریاض البحر ، ۲۰۵ ).
محسن علی کی لڑکی بوٹن اچھی صورت شکل کی تھی ، جامع زیب شوخ گرما گرم ، چمپئی رنگ بڑی بڑی خوشنما آنکھیں سیاہ بھنور پُتلی.
( ۱۹۲۴ ، اختری بیگم ، ۱۴۵ ).
۶. پُر سوز ، رقّت آمیز ، پُر اثر.
جو دل جلے ہیں انہیں کا سخن ہے گرما گرم
مزا ہے سیخ پہ جب تک کباب رہتا ہے
( ۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ۲ : ۱۹۲ ).
۷. خفا ، ناراض (قدیم).
جو غازی بھی کافر میں دیکھیا منم
غصالا ہوا تند گرما گرم
( ۱۶۸۱ ، جنگ نامۂ سیوک (ق) ، ۳۵ ).
۸. شباب کو پہنچا ہوا ، جوش پر آیا ہوا .
ابھی ہنگامۂ کار زار گرما گرم تھا اور نرخ بازار قضا کا نرم تھا.
( ۱۸۵۵ ، غذاوات حیدری ، ۱۱۹ ).
[ گرما ( گرم + ا ، لاحقۂ اتصال ) + گرم (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .