بہار کا موسم تھا یعنی جاڑا جا چکا تھا اور ابھی گرمی کی گرما گرمی شروع نہ ہوئی تھی.
( ۱۹۴۰ ، حکایت لیلیٰ مجنوں ، ۱۴ ).
۲. چہل پہل ، رونق ، پر تپاک استقبال ، قدر و منزلت .
محفلِ یار میں یوں ہو تری گرما گرمی
آگ لگ جائے تجھے شمع تُو جل جائے کہیں
( ۱۷۸۰ ، الماس درخشان ، ۱۳۳ ).
اگر سب کے سب ایک درجہ رکھتے تو ... جو رونق اور جو گرما گرمی اور گرم جوشی ... اب پائی جاتی ہے وہ یکسوئی کی حالت میں نہ ہوتی .
( ۱۹۰۸ ، اساس الاخلاق ، ۳۸۳ ).
ان کی وجہ سے ہماری محفل میں اچھی خاصی گرما گرمی رہتی تھی.
( ۱۹۷۷ ، اقبال کی صحبت میں ، ۲۱۲ ).
۳. جوش و خروش ، ہنگامہ خیزی.
راجہ جسونت سنگھ سے ملنے کے لیے مختلف فکر کرنے لگا اس گرما گرمی میں اس پاس خبر آئی کہ ... جسونت سنگھ نے فرار کیا.
( ۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۸ : ۷۲ ).
کنونشن کی روئیداد کے پیچھے وہ گرما گرمی ، وہ گہما گہمی ، وہ دھما کہ خیزی اور وہ دھما چوکڑی بیان کرنے سے قاصر ہیں.
( ۱۹۸۷ ، شہاب نامہ ، ۷۲۸ ).
۴. تعریف و توصیف ، شہرت .
شہزادوں نے تاج و تخت پر پامردی سے لات لاری اور توتے کی زبانی کسی شہزادی کے حسن گلوسوز کی گرما گرمی سُن کر جنگل اور کوہ ہامون کی راہ لی.
( ۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد ، ۲ : ۳۷۱ ).
۵. اختلاط ، پیار اور بے تکلفی ، ربط ضبط.
گرمی ، معشوقوں کی گرما گرمی یاد دلواتی تھی وہ حرارت غریزی کی کیفیت دکھاتی تھی.
( ۱۸۶۶ ، جادۂ تسخیر ، ۱۸ ).
ایک کے اختلاط ممیں پھیکاپن اور سرد مہری تھ اور دوسری کی صحبت میں گرما گرمی اور تیزی تھی.
( ۱۹۵۲ ، جوش ، ہوائی ، ۷۲ ).
۶. ہنگامہ پردازی ، لڑائی.
اِدھر ی گرما گرمی تھی ادھر لارڈ ایلجن صاحب وائسرائے ہند چمبے کی پہاڑی پر اپنی اس حرکت ... پر نادم ہو کر یک بیک مرگئے.
( ۱۸۸۰ ، تواریخ عجیب ، ۶۴ ).
[ گرما گرم (رک) + ی ، لاحقۂ کیفیت ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .