۱. (مجازاً) حاضری کی کھانا جو مردے کے دفن کرنے کع بعد کسی قربی رشتہ دار یا دوست کے یہاں سے آتا ہے .
مُردہ کو دفن کرکے آتے ہیں تو قریب یا آشنا کے گھر سے کھانا آتا ہے ، دہلی میں اس کو حاضری کہتے ہیں اور دیہاتی اور قصباتی اس کو کڑوا پانی کہتے ہیں.
(۱۹۸۹، جنگ ، کراچی ، ۱۱اکتوبر ، ۸).
۲. (کنایۃً) شرب .
(جامع اللغات).
۳. (کاشت کاری) وہ پانی جس میں نمک کا جز زیادہ ہو اور آب ہاشی کے کام نہ آئے .
(ا پ و ، ۶ : ۱۶۲).
[ کڑوا + پانی (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .