اوّل تو وہ ملکی احکام ... جو اعلیٰ اصلاح کی طرف لے جاتا ہے آخری اور قطعی سمجھے گئے.
(۱۸۸۴، مقدمۂ تحقیق الجہاد ، ۱۰۶).
ایک ایسا روز آنے والا ہے جس اس زبردست بادشاہ کا دربار ہو گا جس کا فیصلہ اٹل جس کا حکم قطعی.
(۱۹۳۶ ، راشد الخیری ، نالہ زار ، ۳۳).
کمیشن کا یہ قطعی مؤقف ہے کہ یونیورسٹی میں ذریعۂ تعلیم کا لحاظ کئے بغیر ثانوی سطح میں ... تعلیم ضروری ہے.
(۱۹۸۵ ، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ ، ۲۲۵).
گو کہ اس دوسری چیز کے صحیح اور یقینی ہونے کے لیے کیسی ہی عمدہ عمدہ دلیلیں اور کیسے ہی قطعی ثبوت موجود ہوں.
(۱۸۷۰ ، خطبات احمدیہ ، ۳).
اگرچہ عالم معاشیات بلاشبہ مدد دے سکتا ہے لیکن ان کے متعلق اس کا فیصلہ قطعی نہیں ہو سکتا.
(۱۹۳۷ ، اصولِ معاشیات (ترجمہ) ، ۱ : ۳۰).
جس سے اوّل ہی روز افاقہ ہوا اور تین روز قطعی آرام ہونے میں صرف ہوئے.
(۱۹۳۷ ، سلک الدرر ، ۱۲۰).
صرف ایک بات کا اسے قطعی طور پہ علم تھا کہ وہ اس شہر کا باسی ہے اور ہمیشہ رہے گا.
(۱۹۸۸ ، نشیب ، ۲۱۲).
محلے والوں نے ملنا جلنا ، بات چیت تکاثر سے قطعی بند کر دی.
(۱۹۰۸ ، نشیب ، ۱۱۰).
اگر کی بہت سی قسمیں ہیں ... قطعی ، چینی ، حلانی ، قمطانی ، مانطامی ، لوامی اور زیطافی.
(۱۹۲۶ ، خزائن الادویہ ، ۲: ۱۳۴).