مجھ زار نے کیا گرمئ بازار سے پایا
کبریت نمط جن نے لیا مجھ کو جلایا
معلق جست کرتا تھا ابھی بالائے کوہ کبریت و سنگ تھا ابھی غار تنگ میں پہونچ گیا.
(۱۸۹۰ ، بوستان خیال ، ۶ : ۴۱۷)
کبریت ایک عنصر جس کی خوبصورت زردہ رنگ کی ڈلیاں ہوتی ہیں.
(۱۹۲۹ ، کتاب الادویہ : ۲۹۵)
خاصۂ کبریت اعظم اے دوست
بولا جسے غوثِ عالم اے دوست