سو کبریتِ احمر کیا کا پرے
سٹیا پیس باری کل کھا پرے
والد نے یہ خبر پائی کہ کوہِ دماوند کے سوراخ میں کبریتِ سرخ کی کان ہے.
(۱۸۷۷ ، عجائب المخلوقات (ترجمہ) ، ۲۳۲)
ہو کِبریتِ احمر سے نایاب تر
وَ رُبَّ امْرئ تَزْ درِیہ الْعُیُون
نہیں ممکن کہ فاطع حرص کبریتِ احمر ہو
قناعت کا خزانا جس کی ہات آوے تونگر ہو
ایک نوکری کی لکیر کے فقیر بنے بیٹھے ہیں اور نوکری کیمیا اور کبریتِ احمر ہوتی جاتی ہے.
(۱۸۹۶ ، لیکچروں کا مجموعہ ، ۲ : ۵۹)
عنایت نامہ کبریتِ احمر یعنی مسلمان معلّمہ کی طالب میں صادر ہوا.
(۱۹۰۰ ، مکتوباتِ حالی ، ۱ : ۹)
دونوں کبریتِ احمر ہیں ، ملتے ہی نہیں.
(۱۹۷۲ ، اردو نامہ ، شمارہ ۴۱ ، جنوری ، ۱۰۳)