جب لڑکیاں قریب بلوغ پہونچ جاتی تھیں تو ۔۔۔۔۔ تقریبا ًچھ ماہ تک صرف عورتوں کی نگرانی میں کام کرتی تھیں ۔
(۱۹۱۶ ، گہوارئہ تمدن ، ۱۷۴) ۔
فرمان صاحب ’’نگار پاکستان‘‘ کو نیاز صاحب کی سرپرستی اور نگرانی میں ایڈٹ کرتے رہے ۔
(۱۹۹۴ ، ڈاکٹر فرمان فتح پوری حیات و خدمات ، ۲ : ۵۶۹) ۔
اس طرح عہد رسالت ﷺ میں قرآن کریم کا ایک نسخہ تو وہ تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم نے اپنی نگرانی میں لکھوایا تھا ۔
(۲۰۰۳ ، علوم القرآن ، ۱۸۰) ۔