( تاریخی ا ُصول پر )


نِصاب (کس ن) امذ  

۱۔ زر ، سرمایہ ، پونجی۔
۲۔ (فقہ) اس قدر مال (چاندی ، سونا ، رقم ، مال ِتجارت ، زرعی پیداوار یا مویشی وغیرہ) جس پر زکواۃ دینا واجب ہے۔
۳۔ جڑ ، بنیاد ، اصل ؛ آغاز ، شروع ، سرا۔
۴۔ (تعلیم) مضامین یا مخصوص کتب یا عملی کام جو کسی تعلیمی یا تربیتی درجے کے امتحان کو پاس کرنے کے لیے مقرر ہو ، پڑھائی کا کورس ، مقررہ تعلیم ، درس۔
۵۔ (i) کسی اجلاس کے لیے ارکان کی کم سے کم مقررہ تعداد ، کورم۔
(ii) (فقہ) گواہوں کی مقررہ تعداد ، گواہی کا کورم۔
۶۔ کسی چیز کی مقررہ یا مطلوبہ مقدار یا تعداد۔
۷۔ (طب) کسی خاص دوا یا علاج کے جاری رہنے کی مدت ، کورس۔
۸۔ جانچ پڑتال کا طریقہ ، معیار ، کسوٹی۔
۹۔ ترازو کی موٹھ ؛ محور (Fulcrum) ؛ ٹیک یا سہارا۔
۱۰ ۔ چاقو کا دستہ ، تلوار کا قبضہ
(فرہنگ آصفیہ)۔
۱۱ ۔ درجہ ، مرتبہ۔
۱۲ ۔ قسمت ، نصیب
(ماخوذ : علمی اردو لغت ؛ پلیٹس)۔