مجھ کو ارشاد سے ناصح کے یہ مفہوم ہوا
جس طرح سے کوئی بن بیٹھے ولی آپ ہی آپ
رسالہ اولڈ بوائز سے ایسا مفہوم ہوا تھا کہ آپ سر رشتۂ تعلیم میں اسسٹنٹ انسپکٹر مقرر ہونے والے ہیں ۔
(۱۹۱۴ ، حالی ، مکتوبات حالی ، ۱ : ۲۰۵) ۔
خط کی طرز تحریر کے بے تکلفانہ انداز سے مفہوم ہوتا ہے ۔
(۱۹۶۹ ، مقالات حافظ محمود شیرانی ، ۳۲) ۔