ایسا آئین نکالا ہے کہ وہ کبھی منسوخ نہ ہو۔
(۱۸۶۶ ، تہذیب الایمان (ترجمہ) ، ۲۸۳) ۔
اسی سال میں ۔۔۔۔۔ عہد نامہ منسوخ ہوا ۔
(۱۸۹۷ ، دعوت اسلام (ترجمہ) ، ۲۱) ۔
سو روپے پیش کرو تو تمہارا مچلکہ منسوخ کرادوں ۔
(۱۹۲۲ ، گوشہء عافیت ، ۱ : ۱۸۲) ۔
ہمیں لکھ کر یقین دہانی کرائی جائے کہ ہمارے پاسپورٹ منسوخ نہیں کیے جائیں گے ۔
(۱۹۸۲ ، میرے لوگ زندہ رہیں گے ، ۶۲) ۔
یہ تصور کو منسوخ کرنا یا فنا کرنا نہیں ہے بلکہ بقول دریداؔ فکری طور پر اس کو نکھارنا ہے ۔
(۱۹۹۴ ، ساختیات پس ساختیات اور مشرقی شعریات ، ۵۱۳) ۔
۲۔ (فقہ) وہ آسمانی کتاب یا شریعت جس کی جگہ اس کے بعد کے کسی نبی پر دوسری کتاب یا شریعت نازل ہوئی اور اس کے بالمقابل ناسخ کتاب موجود ہے ؛ قرآن پاک کی وہ آیت جس میں دیا ہوا حکم آیت میں بیان کیے ہوئے متبادل حکم نے کالعدم کردیا ؛ وہ منسوخ آیت جس کے بالمقابل ناسخ (آیت) دوسری نازل ہوئی (یہ دونوں آیتیں قرآن پاک میں موجود ہیں) ؛ (مجازاً) تبدیل شدہ ۔
یہ کلام ربانی طیب ہے ، جز مرشد ترکیب نہیں ، ایک آیت پکڑے تو یک آیت منسوخ دیکھلاتا ۔
(۱۵۸۲؟ ، کلمۃ الحقائق ، ۷۲) ۔
اگر تیرے بعد از جو آتا نبی
تو منسوخ ہوتا یوں ملت سبی
بعض اشخاص ۔۔۔۔۔ ناسخ و منسوخ واقع ہونے کا بہانہ کر کے مذہب فقہا کے طالب ہوتے ہیں ۔
(۱۸۳۰ ، تقویۃ الایمان ، ۳۷۷) ۔
عیسائیوں کا دعویٰ ہے کہ توریت اور انجیل آپس میں متحد ہیں ناسخ و منسوخ نہیں ۔
(۱۸۹۹ ، حیات جاوید ، ۲ : ۱۴۵) ۔
قرآن مجید میں ناسخ و منسوخ ہونے کا وہ قطعاً منکر ہے ۔
(۱۹۰۲ ، علم الکلام ، ۱ : ۴۹) ۔
جب کوئی آیت ہم منسوخ فرمائیں یا جھٹلا دیں تو اس سے بہتر یا اس جیسی لے آئیں گے ، کیا تجھے خبر نہیں کہ اﷲ سب کچھ کر سکتا ہے ۔
(۱۹۷۴ ، فتوح الغیب ، ۲۶) ۔