قوی دین قائم ابد تا ازل
ہوئے دین منسوخ اسی دین تل
بوجہ تشریف آوری حضرت مسیح دین موسوی منسوخ ہو گیا ہے ۔
(۱۸۹۱ ، بوستان خیال ، ۸ : ۴۵۲) ۔
’’ دوشیزگی کا امتحان ‘‘ جس میں پورا نہ اُترنے سے شادی منسوخ ہو جاتی ہے ۔
(۱۹۴۰ ، علم الاقوام ، ۱ : ۲۰۹) ۔
اردنی سفارت خانہ طلباء کو بلا بلا کر یہ دھمکی دے رہا تھا کہ ۔۔۔۔۔ اُن کے پاسپورٹ منسوخ ہو جائیں گے ۔
(۱۹۸۲ ، میرے لوگ زندہ رہیں گے ، ۶۱) ۔