( تاریخی ا ُصول پر )


آم مَچھلی کا کیا ساتھ نَہ ہوگا کہاوت  

جب کوئی کسی کو زک نہ دے کر چل دیتا ہے یا چھپ رہتا ہے تو زک اٹھانے والا کہتا ہے کہ 'آم مچھلی کا کیا ساتھ نہ ہوگا ' یعنی پھر کبھی ملاقات تو ہوگی اس وقت سمجھ لوں گا ، اگر آج ہم کو نقصان پہنچا دیا ہے تو کبھی ہم کو بھی اپنا بدلہ لینے کا موقع مل ہی جاے گا (چونکہ مچھلی پکانے میں آم کی کٹھائی دی جاتی ہے اس وجہ سے آم مچھلی کا ساتھ کہا گیا )
(امیرا للغات ، ۱: ۱۷۳).