لوہے کو پگھلانے والا، (مجازاً) سخت چیز کو نرم کردینے والا.
دیکھا نہ میرے نالۂ آہن گداز نے
آئینہ دیکھنے کا تماشا دکھادیا
(مومن، ک، ۴۰)
داؤد کربلا کی جو صحبت نصیب تھی
آہن گداز تھی یہ کرامت نصیب تھی
(۱۹۷۱، مرثیۂ بدر الہ آبادی، ۴)
[ ف: آہن + ف: گداز، گداختن (= پگھلانا ) سے]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .