وضع قطع بدلنا ، ایسی حیثیت بنانا کہ کوئی پہچان نہ سکے، بہروپ بھرنا.
ہر گز نہ گزر اپنا ہوا کوئے بتاں میں
ہر چند کہ راتوں کو گئے بھیس بدل کر
( ۲۸۲۴ ، مصحفی ، انتخاب رامپور ، ۳۲۰ )
خوارج کی حالت یہ رہی تھی کہ . . . گرفتار ہونے کے خوف سے طرح طرح کے بھیس بدلتے تھے.
( ۱۹۳۵ ، عبرت نامۂ اندلس ، ۲۶۴ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .