۱۔ منْھ لگانے اور چومنے کا عمل ، چوما ، مچھی ، پیار۔
خوش سیتے بوسا دے منج تخت پر
گھرے گھر عشق میوے کا بھید ہے
(۱۷۰۷ ، قلی قطب شاہ ، ک ، ۳۰۲)
بوسۂ خیال پا کے سیر ہوے
ہم کو خرمن یہ ایک دانہ ہوا
(۱۸۵۴ ، دیوان صبا ، غنچۂ آرزو ، ۱۹)
حضرت جعفر ۔ ۔ ۔ جب حبشہ سے واپس آئے تو آپ نے ان کو گلے لگا لیا اور ان کی پیشانی کو بوسہ دیا۔
(۱۹۱۱ ، سیرۃ النبی ، ۲ : ۲۹۸)
۲۔ ( تصوف ) وہ جذبہ باطن جو عاشق کے لیے سرمایۂ حیات ہو۔
( مصباح التعرف لارباب التصوف ، ۶۴ )
[ ف ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .