( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۷۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. مِصرا

    رک : مصرع جو اس کا درست املا ہے ۔
     

  2. مِصراع

    ۱۔ پورے شعر ، بیت یا فرد کا نصف خواہ اوّل یا ثانی (شعرا مصرعے کو موزونیت اور راستی کی بنا پر قد یا قامت ِیار سے تشبیہ بھی دیتے ہیں) ۔
    ۲۔ ایک طرف کا کواڑ ، دروازے کا ایک پٹ ۔
    ۔ ۳۔ (تشریح) شریان یا ورید کی رکاوٹ (کواڑ) جو رطوبت یا خون کو ایک خاص سمت میں جانے دیتی ہے اور اس کی واپسی کو روکتی ہے ، صمام ۔
     

  3. مِصراع دار

    (نباتیات) صمام دار ، صمام کے ذریعے کھلنے والا جیسے بعض زیرہ دان ، ایسے حصوں سے بنا ہوا یا اس سے متصف ؛ کھل مندنی ۔
     

  4. مِصراعی

    مصرعے والا ۔
    ۲۔ ایک ترتیب جبکہ پتوں کے حاشیے جانباً ایک دوسرے کو محض چھوتے ہوں لیکن ایک دوسرے کو ڈھانکے ہوئے نہ ہوں (Valvate) ۔
     

  5. مِصراعی شَگُفتَگی

    (نباتیات) پودوں کے بیضہ دان کا کشادہ ہونا ۔
     

  6. مُصَرَّ ح

    صراحت کیا گیا ، واضح ، مفصل ، صاف صاف کہا ہوا ۔
     

  7. مُصَرّ ح

    صاف گو ، صراحت کرنے والا ، تصریح یا وضاحت کرنے والا ، تفصیل کرنے والا
     

  8. مُصَرَّحَہ

    صراحت کیا گیا ۔
     

  9. مَصرَع

    زمین پر گرنے یا گرانے کا عمل ، گرنے کی جگہ ؛ پہلوان کا اکھاڑا
     

  10. مِصرَع

    ۱۔ دروازے کا ایک تختہ ، کواڑ کا پٹ ، ایک طرف کا کواڑ ۔
    ۲۔ آدھا شعر ، پد ، بیت یا فرد کا نصف حصہ ۔