( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۷۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷       >
  1. مِصرَع اُٹھانا

    ۱۔ گانے یا غزل کے بول کو اونچا پڑھنا یا دہرانا ۔
    ۲۔ مجلس شعر میں سامعین میں سے ایک یا چند کا شاعر کے مصرع کی تعریفی انداز میں تکرار کرنا ۔
     

  2. مِصرَع اَوَّل

    (شاعری) شعر کا پہلا نصف حصہ ، شعر کے دونوں مصروں میں کا پہلا مصرع ۔
     

  3. مِصرَع اُولیٰ

    رک : مصرع اوّل ۔
     

  4. مِصرَع بَرجَستَہ

    (شاعری) وہ عمدہ مصرع جو بے ساختہ موزوں ہو جائے ، وہ مصرع جو بے ساختہ اور بے تردد فکر سے حاصل ہو ، کسی صورت حال یا کیفیت کی مطابقت کا مصرع ، صورت حال یا کیفیت پر چسپاں مصرع ۔
     

  5. مِصرَع بَندی

    مصرع باندھنا ، ایک مصرعے پر دوسرا مصرع لگا کر شعر پورا کرنا ۔
     

  6. مِصرَع پُرکُن

    ایسا مصرع جس میں بھرتی کا کوئی لفظ موجود ہو ، ایسے مصرعے میں بھرتی کا کوئی لفظ موجود ہو تو ایسے لفظ کو مصرع پرکن کہا جاتا ہے کیونکہ اسے افادئہ معنی میں کوئی دخل نہیں ہوتا
     

  7. مِصرَع پیچیدَہ

    (شاعری) وہ مصرع جو لفظی یا معنوی طور پر الجھا ہوا یا دقیق ہو
     

  8. مِصرَع تَر

    (شاعری) شگفتہ اور عمدہ مصرع ، بامزہ مصرع ۔
     

  9. مِصرَع تَرجِیع

    (شاعری) ٹیپ کے طور پر جس ایک مصرعے کی ترجیع کی جائے ۔
     

  10. مِصرَع تُلا

    رک : مصرعِ برجستہ ۔