( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴       >
  1. لَفْظ نِکَلْنا

    لفظ کا زبان پر آنا ، بات ہونا.
     

  2. لَفْظاً

    لغوی طور سے ، لفظ کے حقیقی معنی کے طور پر ، ازروئے لُغت.
     

  3. لَفْظاً بِلَفْظِ

    ایک ایک لفظ کرکے ، ہر ہر لفظ ؛ حرف بحرف ، تمام وکمال.
     

  4. لَفْظاً لَفْظاً

    لفظ بہ لفظ ، شروع سے آخر تک ، تفصیل کے ساتھ.
     

  5. لَفْظوں

    لفظ ( رک ) کی جمع نیز مغیّرہ حالت ؛ تراکیب میں مستعمل.
     

  6. لَفْظوں سے کھیلْنا

    لفاظی کرنا ، ہیر پھیر سے کام لینا ، لفظوں میں اُلجھائے رکھنا.
     

  7. لَفْظوں میں جان ڈالْنا

    الفاظ کے معنی کو اُجاگر کردینا ، گفتگو کو موثر بنا دینا ، نئے معنی پہنانا.
     

  8. لَفْظی

    ۱. لفظ ( رک ) سے متعلق ، لُغوی، اصلی ، حقیقی.
    ۲. لفظوں کے اُلٹ پھیر سے متعلق ، لفظوں کا ، جس میں معنی و مفہوم سے غرض نہ ہو ، بے معنی ، غیر حقیقی ؛ جیسے : لفظی تکرار ، لفظی بحث.
     

  9. لَفْظی اُلَٹ پھیر

    الفاظ کی شعبدہ بازی، ادل بدل کر لفظوں کا استعمال ، لفظوں کی صنعت گری ، لفظی بازی گری.
     

  10. لَفْظی بازی گَری

    لفظوں سے کھیلنا ، لفظی اُلٹ پھیر.