( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۰ نتائج (۰سیکنڈ )
  1. آیَت

    ۱. نشانی ، دلیل ، برہان .
    ۲. کسی الہامی یا آسمانی کتاب کا ایک جملہ، قرآن شریف یا کسی اور الہامی آسمانی کتاب کا پورا ایک جملہ جس کے بعد گول نشان بنادیا جاتا ہے.
    ۳. قرآن شریف میں آیت کے خاتمے پر بنا ہوا دائرہ جس کے ساتھ ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے کی علامت بھی درج ہوتی ہے، نیز انجیل و توریت کے جملے کے آخر میں وقفے کی علامت.
    (ا ی ی)  

  2. آیَت

    ۱. نشانی ، دلیل ، برہان .
    ۲. کسی الہامی یا آسمانی کتاب کا ایک جملہ، قرآن شریف یا کسی اور الہامی آسمانی کتاب کا پورا ایک جملہ جس کے بعد گول نشان بنادیا جاتا ہے.
    ۳. قرآن شریف میں آیت کے خاتمے پر بنا ہوا دائرہ جس کے ساتھ ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے کی علامت بھی درج ہوتی ہے، نیز انجیل و توریت کے جملے کے آخر میں وقفے کی علامت.
    (ا ی ی)  

  3. آیَت ُ الْکُرْسی

    چند آیتیں جو تیسرے پارے ( تلک الرسل ) کے آغاز میں، ''اَللہُ لا اِلٰہَ اِلِّاھُو'' سے شروع ہوکر ''ھُمْ فِیْھا خالِدَوْن'' پر ختم ہوتی ہیں ( اور عموماً دفع بلا و مصیبت کے لئے پڑھی جاتی ہیں )
     

  4. آیَت ُ اللہ

    ۱. خداے تعالیٰ کے وجود کی نشانی یا دلیل.
    فقہ و تفسیر و دیگر علوم دینیہ کے بڑے عالموں کے لئے خطابی کلمہ.
     

  5. آیَت بَننا

    نشانی قرار دینا ، دلیل ٹھہرانا.
     

  6. آیَت ِ تَطْہِیر

    قرآن پاک کے بائیسویں پارے میں سورۂ احزاب کی وہ آیت جس میں اہلِ بیت رسول کی پاکیزگی اور طہارت کا ذکر ہے. ( متن آیت : اِنَّما یُریدُ اللہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الّرِجْسَ اَہْلَ الْبَیتِ و یطَہِّرَ کُمْ تَطْہِیْراً )

  7. آیَت حَدِیث

    ۱. بالکل صحیح، بالکل سچ، قابل یقین، آیت یا حدیث کی طرح معتبر.
    ۲. اٹل اور مستحکم بات یا روایت وغیرہ .
     

  8. آیَت سِجْدَہ

    آیات سجدہ ( رک ) کا واحد.
     

  9. آیَت کَرِیْمَہ

    ۱. قرآن شریف کے سترھویں بارے میں سورۂ انبیا کی ایک مشہور آیت جو عموماً دشمنوں سے حفاظت کے لئے پڑھی جاتی ہے ( آیت کا متن یہ ہے : لا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ)؛ قرآن پاک کی ہر آیت.
    ۲. قابل اعتماد یا معتبر قول ، لائق وثوق بات.
     

  10. آیَت مُطْلَق

    قرآن مجید میں آیت کا وہ گول نشان جس پر چھوٹی سی ط بنی ہوتی ہے. ( اس پر ٹھہرنا اور اسے اگلی آیت سے ملا کر نہ پڑھنا واجب ہے )، پکّی آیت ؛ ( مجازاً ) قطعی حکم یا فیصلہ.