( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴       >
  1. اَینْٹ

    ۱. (i) گندھی ہوئی مٹی کی مستطیل یا مربع یا پہلو دار سانچے میں ڈھلی ہوئی بڑی یا چھوٹی سل جو خشک کرکے یا اس کے بعد ہزاوے میں پکا کے عمارت کی چنائی میں لگائ جاتی ہے ، (پہلی کچی اینٹ کہلاتی ہے دوسری پکی اسی شکل کا ترشا ہوا پتھر).
    ۲، سونے یا چاندی کا مستطیل یا مربع سانچے میں ڈھلا ہوا ڈلا .
    ۳. (کھیل ) تاش کے پتوں کی چار اقسام میں سے ایک جس پر چوکور اور سرخ اینٹ کی شکل بنی ہوتی ہے .
    ۴، (قفل سازی ) ،کنجی کے گھر کے منہ پر جڑی ہوئی دھات جو منہ کی حفاظت اور خوشنمائی کے لیے لگائی جاتی ہے اور اس کے اوپر ڈھکنا لگا رہتا ہے
     
  2. اِینٹ

  3. اَینْٹ

  4. اَینْٹ اُلْبَحْر

    جو جاہل علم کا مدعی ہو اس کا مذاق اڑانے کے لیے ایک مفروضہ کتاب کا نام جسے اس جاہل کا ذریعہ علم فرض کرتے ہیں (ظریف اور نقال امیروں اور بادشاہوں کی صحبتوں میں عالموں کا سوانگ بھر کر جاتے تھے اور جزدانوں میں لپٹی ہوئی اینٹیں ان کے ساتھ ہوتی تھیں جو دیکھنے میں کتاب معلوم ہوتی تھیں ).
     
  5. اَینْٹ اْلپَزاوَہ

    رک : اینٹ البحر.
     
  6. اَینْٹ اُلَٹْنا

    (عور) روایتی طور پر دشمن کو ہلاک کرنے کی نیت سے مسجد میں اینٹ الٹی کرکے رکھ دینا (ناخواندہ عورتوں کا ٹوٹکا).
     
  7. اَینْٹ بِٹھانا

    (معماری) چنائی میں ردے کے اندر اینٹ جمانا
     
  8. اَینْٹ پَز

    مٹی کی کچی اینٹ بنا کر اسے پزاوے میں پکانے کا کام کرنے والا شخص.
     
  9. اِینٹ

  10. اِینٹ پَکانا

    کچی اور سوکھی اینٹ کو آگ کے ڈھیر یا پزاورے میں مقرر طریقے سے پختہ کرنا.