( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۶۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. زَمانَہ

    ۱. ماہ و سال کی گردش کا عرصہ ، دن رات ، حالات ، زماں ، مُدّت
    ۲. دُنیا ، عالم ؛ دُنیا کے رہنے والے لوگ ، خِلقت
    ۳. وقت ، ہن٘گام
    ۴. وقفہ ، دور ، عہد
    ۵. عہدہ ؛ راج ، حکومت
     

  2. زَمانَہ

    ۱. ماہ و سال کی گردش کا عرصہ ، دن رات ، حالات ، زماں ، مُدّت
    ۲. دُنیا ، عالم ؛ دُنیا کے رہنے والے لوگ ، خِلقت
    ۳. وقت ، ہن٘گام
    ۴. وقفہ ، دور ، عہد
    ۵. عہدہ ؛ راج ، حکومت
     

  3. زَمانَہ اِدَھر کا اُدَھر ہونا

    حالت میں اِنقلاب آنا ، تغیّر واقع ہونا.
     

  4. زَمانَہ اُلَٹ جانا

    زمانے کا مخالف ہو جانا ، دُنیا کا بے رخی اِختیار کر لینا.
     

  5. زَمانَہ اُمَنڈْنا

    بہت سے لوگوں کا کسی جگہ جمع ہونا ، ہجوم کرنا ، مجمع ہونا
     

  6. زَمانَہ ایک رَنگ پَر نَہِیں رَہْتا

    کسی کے حالات یکساں نہیں رہتے ، زمانہ ایک سا نہیں رہتا.
     

  7. زَمانَہ ایک سا نَہِیں رَہْتا

    وقت اور حالات ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں
     

  8. زَمانَہ آنکھوں سے گُزَر چُکا ہے

    جب اپنے بارے میں یہ بتانا ہو کہ بہت تجربہ ہو چکا ہے تو کہتے ہیں
     

  9. زَمانَہ آنکھوں میں سِیاہ ہونا

    بہت زیادہ صدمہ ہونا
     

  10. زَمانَہ ء آئِنْدَگاں

    آنے والوں کا دور یا وقت ، مراد : مُستقبل ، آنے والا وقت