( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۸ نتائج (۰سیکنڈ )
سُورَج
۱۔ وہ سیّارہ جو سیّاروں کے نظام کا مرکز کہلاتا ہے (خصوصاً) نظامِ شمسی کا مرکز جس کے گرد زمین اور دیگر سیّارے گردش کرتے ہیں ، بذاتِ خود گرم اور روشن ہے اور ان تمام کیمیائی توانائیوں کا سرچشمہ ہے جو اس سیّاروں اور سیّارچوں تک روشنی اور حرارت کی صورت میں پہنچتی ہیں ، آفتاب ، شمس ، مہر۔
۲. دھوپ .
۳۔ چاندی سونے ایک زیور کا نام جو شعاعوں کے جُھرمٹ میں نِکلتے ہوئے سورج سے مُشابہ ہوتا ہے ، ماتھے پر پہنا جاتا ہے۔

سُورَج اُگْنا
آفتاب طلوع ہونا ۔
سُورَج بَنْسی
(ہندو) راجپوتوں کا وہ فرقہ جو اپنے آپ کو سورج (دیوتا) کی اولاد میں خیال کرتا ہے ، رام جی اِسی خاندان سے تھے۔
سُورَج بید / بیدی
جس مکان کا صحن شرقاً غرباً طُول میں زیادہ ہو اور اس میں خوب دھوپ پھرتی ہو ، ایسا مکان منحوس خیال کیا جاتا ہے۔
سُورَج بَیری گِرْہن ہے اَورِ دِیپَک بَیری پَوَن جی کا بَیری کال ہے ، آوت روکے کون
سُورج کا دُشمن گرہن اور دیوے (چراغ) کا دُشمن ہوا ، جان کی دشمن موت ہے جب آئے تو کوئی نہیں روک سکتا۔
سُورَج چَڑْھنا
دُھوپ نکنا ، آفتاب کا طلوع ہونا ۔
سُورَج چَکّر
آتشبازی کا وہ چکر جس کے حلقے پر بارودی خول عموداً لگے ہوتے ہیں
سُورَج چُھپنا
شام ہونے یا دن تمام ہونے پر ابر کی وجہ سے سوُرج کا پنہاں ہونا
سُورَج دُھول ڈالْنے سے چُھپ نَہِیں سَکْتا/ چُھپْتا ۔
ظاہری بات کو کوئی چھپا نہیں سکتا .
۱
۲
۳
>