( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۲ نتائج (۰سیکنڈ )
مُزدُور
۱۔ اُجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا ، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا ، محنت فروش ۔
۲۔ وہ شخص جو معمار کو اینٹ گارا لا لا کر دیتا ہے ۔

مُزدُور پٹّی
وہ محصول جو صرف دن کے اوقات میں کام کرنے والے مزدوروں پر عائد ہوتا ہے
مُزدُور پیشَہ
محنت مزدوری کرنے والا ، جو مزدوری کر کے پیٹ پالے ؛ درمیانے طبقے کے لوگ ، محنت کش۔
مُزدُور خوش دِل ،کُنَد کارِ بیش
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) جو اپنی محنت کے معاوضے کی طرف سے مطمئن ہو وہ زیادہ کام کرتا ہے ۔
مُزدُور سَبھا
محنت کشوں کی انجمن ۔
مُزدُور طبقَہ
رک : مزدور پیشہ ۔
مُزدُور کو شَہر بھینس کو ڈہر
ہر کسی کو وہ بات پسند ہوتی ہے جس میں اس کا فائدہ ہو
مُزدُور مُختَتَم
(معاشیات) وہ مزدور جو کسی مزدور کی جگہ کم اجرت پر کام کرنا قبول کرے اور قانون تقلیل حاصل کی بدولت شرح اجرت گھٹا دے ۔
مَزدُورا/مَزدُورَہ
(تحقیرا ً) مزدور ۔
۱
۲
۳
>