( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. اَللہ

    معبود ، خدائے تعالیٰ کا اسمِ ذات ، اسماء صفاتی کے مقابل .
    ۲. استعجاب کے موقع پر ، مترادف : حیرت ہے تعجب ہے ، بڑی عجیب بات ہے .
    ۳، شکوے شکایت یا دوہائی کی جگہ.
    ۴.کمالِ اضطراب اور یا س کے موقع پر.
    ۵. کسی وصف میں اظہار مبالغہ کے لئے .
    ۶. (i) دعا وغیرہ کےموقع پر :یااللہ ، الہیٰ ، اے میرے مالک .
    (ii) تمنا کے موقع پر ، مترادف : خدا کرے.
    ۷. نہ جانے ،خدا معلوم ، اللہ ہی کو معلوم ہے .
    ۸. للہ ،خدا کے لیے ،خدارا (خوشامد ،منت سماجت کے موقع پر ).
     

  2. اَللہ

    معبود ، خدائے تعالیٰ کا اسمِ ذات ، اسماء صفاتی کے مقابل .
    ۲. استعجاب کے موقع پر ، مترادف : حیرت ہے تعجب ہے ، بڑی عجیب بات ہے .
    ۳، شکوے شکایت یا دوہائی کی جگہ.
    ۴.کمالِ اضطراب اور یا س کے موقع پر.
    ۵. کسی وصف میں اظہار مبالغہ کے لئے .
    ۶. (i) دعا وغیرہ کےموقع پر :یااللہ ، الہیٰ ، اے میرے مالک .
    (ii) تمنا کے موقع پر ، مترادف : خدا کرے.
    ۷. نہ جانے ،خدا معلوم ، اللہ ہی کو معلوم ہے .
    ۸. للہ ،خدا کے لیے ،خدارا (خوشامد ،منت سماجت کے موقع پر ).
     

  3. اَللہ اِزم

    بھارت کے صوبہ کو ناٹک می نفروغ پانے والے ایک فرقے کا نام جس کے بانی ابراہیم خان ولد یوسف خان نے مامور من اللہ اور خدا سے ہم کلام ہونے کا دعویٰ کیا تھا .
     

  4. اَللہ اَکَبر

    ۱. (لفظاََ) اللہ بہت بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے، (مراداََ) نعرۃ تکبیر ، حسبِ ذیل مواقع پر مستعمل .
    (i) خدائے تعالیٰ کی بزرگی اور عظمت کا اعتراف کر نے کے موقع پر.
    (ii) ازان اقامت نماز اور دیگر عبادات و اذکار میں جہاں جہاں مقر رہے .
    (iii) حملے کے آغا ز یا حریف پر وار کرتے وقت ؛ فتحیاب ہونے پر .
    (iv) جانور کو ذبح کر نے میں مقرر کلمات کے ساتھ چھری چلاتے وقت .
    (v) عیدین کی نماز کو گھر سے جاتے اور آتےاور قبرستان میں گزر تے وقت مقرر کلمات کے ساتھ
    (vi) جلسے جلوس محفل و مجلس یا کسی استقبالیہ تقریب میں اظہارِ جوش کے لئے .
     

  5. اَللہ اَکَبر

    ۱. تعجب وحیرت کی جگہ ، مترادف : کتنی عجیب بات ہے ،حیرت کا مقام ہے ،خدائے تعالیٰ کی شان ہے .
    ۲. تعریف و تحسین یا مباہات کے موقع پر ، مترادف : کیا کہنا ، ماشاء اللہ ، سبحان اللہ .
    ۳. کسی وصف کے بیان میں مبالغے اور شدت کے اظہار کے لئے ، مترادف : افوہ ، خدا کی پناہ ،کیا ٹھکانا ہے ،کچھ ٹھکانا نہیں .
    ۴.شکوے شکایت کی جگہ .
     

  6. اَللہ اُلغَنی

    (لفظاََ) اللہ بے نیاز ہے ، (مراداََ) ایسے شخص کی مذمت یا ہجو جس کا فعل متکلم کی طبیعت یا توقع کے خلاف ہو
     

  7. اَللہ اَللہ

    ۱. کیا خوب ، سبحان اللہ ، کیا کہنا ، حیرت و تعجب کا مقام ہے .
    ۲. کسی وصف کے بیان میں مبالغہ و شدت کے اظہار کے لئے ، مترادف : کیا ٹھکانا ہے ، خدا کی پناہ ،خدا کی شان ، افوہ .
    ۳. کسی بات کی یاد میں حسرت و افسوس کے موقع پر ،مترادف : افسوس ہے ،حسرت یا عبرت کا مقام ہے .
    ۴. شکوے شکایت کے موقع پر ،مترادف : بڑی شکایت کے قابل بات ہے ، تمہارے اس عمل پر بڑا افسوس ہے ، بہت بری بات ہے .
    ۵. اللہ سے ڈرو ان باتوں کو چھوڑو ، توبہ توبہ !
     

  8. اَللہ اَللہ

    ۱. نماز ، عبادت اوراد و وظائف .
    ۲. بندگی ، سلام ،تسلیمات ، عموماََ فقرا اور اہلِ اللہ کے طبقے کے لیے مختص .
    ۳. شناسائی ، صاحبِ سلامت ، جان پہچان .
     

  9. اَللہ اللہ بھائی کے

    بچے کو تھپکنے اور سُلانے کی لوری .
     

  10. اَللہ الَلہ بھائی کے ،دِیدے بُھوٹیں نَظَر ہائی کے

    بچے کا منھ دھلاتے وقت اسے بہلانے یا روتے کو چپ کرانے کے لئے ایک لوری.