( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۹۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. سَلام

    ۱۔ تسلیم ، بندگی ، آداب، کورنش۔
    ۲۔ رخصت ، خدا حافظ کی جگہ ۔
    ۳۔ معاف رکھیے اور باز آیا کی جگہ ، نا اُمیدی اور مایوسی کے موقع پر بھی مستعمل ۔
    ۴۔ نماز کا سلام جو نماز ختم کرنے کے لئے تشہد اور درود وغیرہ کے بعد پڑھا جاتا ہے ، نماز ختم کرتے وقت پہلے دائیں پھر بائیں طرف مُن٘ھ پھیرتے ہیں اور ہر بار السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ کہتے ہیں ۔
    ۵۔ مسلمانوں کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد میں یا آپ کے روضۂ مبارک کی طرف رخ کرکے السلام علیک الخ پڑھنا ، درود محمدیؐ ۔
    ۶۔ خدا کی طرف سے سلامتی کا نزول .
    ۷۔ سلامتی ، امن و امان .
    ۸۔ خدائے تعالیٰ کا وصفی نام .
    ۹۔ ایک قسم کی رثائیہ اور مدیحہ نظم جو غزل کی ہئیت میں ہوتی ہے اور جس میں عموماً معرکۂ کربلا کا ذکر ہوتا ہے.
    ۱۰۔ (i) مرحبا ، اأریں ، کلمۂ تحسین .
    (ii) دعا.
    ۱۱۔ ( تصوف ) راضی برضاے الہی ہونے کو کہتے ہیں .
    ۱۲۔ بے گزند ، بے ضرر ، بے ازار .
    ۱۳۔ قائل کرنے یا داد طلب کرنے کے موقع پر مُستعمل ، مراد ہماری بات یا دعویٰ سچ نِکلا .
    ۱۴۔ ( کُشتی ) اکھاڑوں میں کُشتی پٹے یا تلوار وغیرہ کے کرتب دکھانے سے قبل اُستاد کی عظمت اور اجازت لینے کے لیے شاگرد کا سلام .
    ۱۵۔ ( ہئیت ) سال کی ایک اِکائی ، ہزار سال کا عرصہ .
     
  2. سَلام

  3. سَلام بَرْدار

    وہ جو کسی کی سواری کے آگے آواز لگاتا ہے ، منادی کرنے والا ، نقیب .
     
  4. سَلام بسار مِیاں جی کیوں ، رُسائے

    ۱۔ ادنیٰ بات کے لیے کسی کو آزردہ نہیں کرنا چاہیے .
     
  5. سَلام بولْنا

    ۱۔ کسی کی جانب سے کسی کوسلام پہن٘چانا ، انگریز اور ان کی تقلید میں بعض انگریزی وضع کے لوگ جب کسی کو مُلاقات کے لیے بُلاتے ہیں یا مِلنا چاہتے ہیں تو کہلواتے ہیں کہ سلام بولو .
    ۲. کسی چیز کے مِلنے یا پہن٘چنے کا شکریہ ادا کروانا .
     
  6. سَلام بھوڑانا

    رک : سلام پھیرنا.
     
  7. سَلام پانا

    امن و سلامتی حاصل ہونا .
     
  8. سَلام پُہنچانا

    سلام کا پیغام پہن٘چانا .
     
  9. سَلام پہنچنا / پہونچنا

    سلام پہنچانا ( رک ) کا لازم ، سلام کا پیغام پہنچنا .
     
  10. سَلام پَیام / پَیغام

    گُفت و شنید ، بات چیت ، منگنی کی بات چیت ، نسبت کا ذکر اذکار .